زاہد خان کی لندن میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات ‘ خیریت دریافت کی

ہفتہ 2 جولائی 2016 14:31

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے لندن میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے خیریت دریافت کی ۔ ملاقات کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کے مشکل حالات کے باعث وزیر اعظم کا پاکستان میں ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

زاہد خان نے بتایا کہ وہ اسفندیار ولی کے کہنے پر میاں صاحب کی عیادت کرنے گئے تھے، دعا گو ہیں کہ میاں صاحب جلد صحت یاب ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران نواز شریف سے سیاست پر بات نہیں ہوئی کیونکہ وہ صرف ان کی تیمارداری کیلئے گئے تھے، ملکی سیاست پر باتیں ملک کے اندر ہی اچھی رہتی ہیں

متعلقہ عنوان :