عید پر بری خبر:حکومت نے سٹیل ملز کے600 ملازمین کو فارغ کر دیا
ہفتہ 2 جولائی 2016 14:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی۔2016ء) وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے 600 کے لگ بھگ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کردیا ہے اور جن ملازمین کے جون کو کنٹریکٹ ختم ہوئے ہیں، ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کے اپنے روزمرہ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے پانچ ارب روپے کی اسٹیل ملز کی انوینٹری فروخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جانے والی سمری میں بتایا گیا ہے کہ جون 2016میں 559 ڈیلی وتجز جب کہ38 کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ملازمین کو فارغ کرنے کے لیے ایک کروڑ 6 لاکھ 96 ہزار چھ سو 74 روپے کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق نومبر 2015 میں پاکستان اسٹیل ملز کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد919 تھی جسے جون2016 میں کم کرکے360 ملازمین کردیا گیاہے۔
اسی طرح نومبر 2015 میں پاکستان اسٹیل ملز کے کنٹریکٹ ملازمین کی تعداد230 تھی جسے جون2016 میں کم کرکے 192 ملازمین کردیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق جون 2016 میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجزملازمین کی تعداد ایک ہزار 149 سے کم کرکے 525 کردی گئی ہے۔ پاکستان اسٹیل ملز کے غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کیلیے پاکستان اسٹیل ملز کے ریگولر افسران و اسٹاف کی تعداد کو بھی کم کیا جارہا ہے جس کے لیے پاکستان اسٹیل ملز کے ریگولر اسٹاف اور افسران کو ارنڈ لیو، بغیر تنخواہ کے غیر معمولی رخصت(ای او ایل) لینے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ اسی طرح ملازمین و افسران پر لیو ان کیشمنٹ کے بجائے ریٹائرمنٹ سے قبل رخصت لینے کے لیے دبا ڈالا جارہا ہے تاکہ لیو ان کیشمنٹ کی مد میں اخراجات کو کم کیا جائے جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کے پلانٹس کی آپریشنل صلاحیتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات، ٹرانسپورٹ، بجلی، گیس اور پانی کے بلوں میں بھی خاطر خواہ کمی لائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز سے کہا گیا ہے کہ اپنے پاس موجود پانچ ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کی انوینٹری کو فروخت اپنے روزمرہ کے اخراجات پورے کیے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.