پاکستان نے امریکا سے فوری طور پر ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کردیا

یہ حملہ متاثرین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں اور تشدد اور انتہا پسندی بڑھاتے ہیں، ملیحہ لودھی

ہفتہ 2 جولائی 2016 14:02

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی۔2016ء) پاکستان نے امریکا سے فوری طور پر ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے علاقائی سلامتی اورخودمختاری کے خلاف ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے ڈرون حملوں پر فوری پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ متاثرین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں اور تشدد اور انتہا پسندی بڑھاتے ہیں۔

انہوں نے ڈرون کے مسلسل استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کااستعمال عالمی عزم کے خلاف ہے۔ملیحہ لودھی نیانسانی حقوق کی کونسل کی ڈرونز کے استعمال پر جاری پورٹ کے نتائج کی جانب توجہ دلائی ،اس رپورٹ میں ڈرونز کے استعمال پر کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی سمیت ڈرونز حملوں پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :