سبی : لہڑی کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 2افراد جاں بحق

ہفتہ 2 جولائی 2016 13:54

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی۔2016ء) لہڑی کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے لہڑی کے مقام پر دو موٹر سائیکل سوار بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

لیو یز ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد مقامی رہائشی تھے جو اپنے گھر جا رہے تھے تاہم راستے میں بارودی سرنگ سے جا ٹکرائے۔ واقعے کے بعد ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر کے بارودی سرنگوں کی نشاندہی کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :