دبئی:16لینز پر مشتمل شیخ زید فلائی اوور عام ٹریفک کے لیئے کھول دیا گیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 13:19

دبئی:16لینز پر مشتمل شیخ زید فلائی اوور عام ٹریفک کے لیئے کھول دیا گیا

دبئی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) کے مطابق 16لینز پر مشتمل شیخ زید فلائی اوور ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ سولہ لینزپر مشتمل فلائی اوور پر کام نومبر 2014میں شروع کیا گیاتھا۔ جنوری میں اسکے شارجہ سے منسلک حصے کو ٹریفک کے لیئے کھول دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ آرٹی اے نے پہلی جولائی سے ابوظہبی جانے والی چھ لینز ٹریفک کے لیئے کھول دی ہیں۔

شیخ زید فلائی اوور 800میٹر طویل ہے ، جبکہ اس کی اونچائی 8.5میٹر ہے۔ شیخ زید فلائی اوور چونکہ واٹر کینال کے اووپر بنایا جا رہا ہے، اسلیئے اتنی اونچائی کی وجہ سے چھوٹی کشتیوں کو اسکے نیچے سے گزرنے میں آسانی ہو گی۔ شیخ زید فلائی اوور کے کھلنے سے واٹر کینال فیز ٹو کا تمام کام مکمل ہو گیا ہے۔