شارجہ:رمضان ا لمبار ک میں112 پیشہ ور بھکاری گرفتار

ہفتہ 2 جولائی 2016 13:00

شارجہ:رمضان ا لمبار ک میں112 پیشہ ور بھکاری گرفتار

شارجہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2016ء): شارجہ پولیس نے رمضان ا لمبار ک میں بھکاریوں کے خلاف مہم کو تیز کر دیا ہے اور اب تک 112 پیشہ ور بھکاری گرفتار لیئے گئے ہیں۔ گرفتار ہو نے والے تمام افراد غیر ملکی شہری ہیں۔پولیس کے مطابق ان میں سے متعدد افراد غیر قانونی طور پر شارجہ میں داخل ہوئے تھے۔ جبکہ پکڑے جانے والے افرا د میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس کے مطابق پچھلے سال کی نسبت اس سال زیادہ ٹیمیں بنائی گئی ہیں، جو مساجد، سڑکوں اور شاپنگ سنٹروں کے باہر گشت کر رہی ہیں ۔ شارجہ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ شہریوں کو چاہیئے کہ وہ ایسے افراد کے بارے میں فوراََ اطلاع دیں ۔ان کی مدد سے ان پیشہ ور بھکاریوں سے چھٹکارا حاصل ہو سکتا ہے۔شہری 999یا 06562332نمبروں پر اطلاع دیں۔ بھکاریوں کے متعلق ای۔میل [email protected] پر بھیجی جا سکتی ہے۔