وفاقی دارالحکومت میں کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ بنانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جولائی 2016 12:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جولائی 2016ء): وفاقی دارالحکومت میں کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) بنانے جا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بھی انسداد دہشتگردی کا ڈیپارٹمنٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے قیام کے بعد سی آئی ڈی کو بھی سی ٹی ڈی میں ضم کیا جائے گا جبکہ کوئیک رسپانس فورس بھی سی ٹی ڈی کا حصہ ہو گی ۔ پولیس نے سی ٹی ڈی کے قیام کے لیے سمری وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے۔