مظفرآباد، تیز آندھی اور بارش سیگرمی کا زور ٹوٹ گیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 12:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی۔2016ء) ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سمیت مظفرآبا دمیں گزشتہ شام تیز آندھی اور بارش سے ایک طرف گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ آندھی کے باعث 19افراد زخمی 4کی حالت تشویش ناک راولاکوٹ سمیت دیگر علاقوں میں 2افراد جاں بحق مزید بارشوں کا امکان تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام سے جاری بارش کے باعث مظفرآباد میں پڑھنے والی شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ دوسری جانب تیز آندھی کے باعث مختلف اضلاع میں سائن بورڈ گرنے گھروں کی چادرے لگنے سے 19افراد زخمی 4کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جن کو قریبی ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا جبکہ راولا کوٹ اور اس کے دیگر علاقوں میں 2افراد جاں بحق ہوگے محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :