حلقہ کوٹلہ میں مخالفین کی سازشیں ناکام’ پیپلز پارٹی کی بڑ ی کامیابی

ہفتہ 2 جولائی 2016 12:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی۔2016ء) حلقہ کوٹلہ میں مخالفین کی سازشیں ناکام پیپلز پارٹی کی بڑ ی کامیابی مسلم کانفرنس مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درجنوں کارکن کی تیزی کے ساتھ پیپلزپارٹی میں شمولیت نائب صدر پیپلزپارٹی حلقہ کو ٹلہ سردار ادریس نے سردار جاوید ایوب کی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے دو روز میں ناراض کارکنوں کو منالیا جاوید ایوب کاپلڑا بھاری تفصیلات کے مطابق ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے دو روز میں حلقہ ایک کوٹلہ کی اہم وکٹیں گرادی مسلم لیگ(ن) محترمہ نورین عارف کے قریبی رشتہ داروں نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے سردار جاوید ایوب کی حمایت کا اعلان کردیا جبکہ حلقہ ایک کوٹلہ کے نائب صدر سردار ادریس کے بارے میں مخالفین کی سازشیں بھی دم توڑ گئی سردار ادریس نے باقاعدہ سردار جاوید ایوب کی انتخابی مہم کااعلان کردیا ۔

متعلقہ عنوان :