اورنج ٹرین کو ڈیوٹی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ ‘پنجاب حکومت کا ایف بی آر سے رجوع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 2 جولائی 2016 12:36

اورنج ٹرین کو ڈیوٹی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ ‘پنجاب حکومت ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔2 جولائی۔2016ء) اورنج ٹرین کو ڈیوٹی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، پنجاب میٹروبس اتھارٹی نے دو ارب آٹھ کروڑ کا ڈیوٹی ٹیکس ادا کرنے کے بعد ایف بی آر سے رجوع کرلیا۔ڈیوٹی ٹیکس میں چھوٹ کے لیے صوبائی محکمہ خزانہ میں ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

پنجاب میٹروبس اتھارٹی کے ایم ڈی سبطین فضل حلیم نے اورنج ٹرین منصوبے پر عائد ہونے والے ڈیوٹی ٹیکس کے حوالے سے بریفنگ دی۔سرکاری ذرائع کے مطابق پنجاب میٹروبس اتھارٹی اب تک اورنج ٹرین منصوبے پر ڈیوٹی ٹیکس اور سول ورکس کی مد میں دو ارب آٹھ کروڑ روپے سے زائد ادا کرچکی ہے۔ منصوبے کے پی سی ون میں ٹیکس کی رقم کا ذکر نہیں کیا گیا جس کے باعث منصوبے پر مزید ٹیکس ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکس کی ادائیگی کے لیے اورنج ٹرین منصوبے پر چینی ایگزم بینک سے موصول ہونے والے قرضے سے رقم کی ادائیگی کرنا بھی مشکل ہے۔ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے میٹرو بس اتھارٹی سے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے ایف بی آر سے رجوع کریں جس پر ایم ڈی پی ایم اے نے کہا کہ ان کے مذاکرات جاری ہیں اور جلد کوئی تلاش کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے لیے ضروری سامان بیرون ملک سے کراچی بندرگاہ پر پہنچے گا، جس پر ایف بی آر ڈیوٹی ٹیکس لگائے گا، اس ٹیکس سے بچنے کے لیے اورنج ٹرین منصوبے کو ڈیوٹی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :