وزیر اعظم کا چیف کو آرڈینیٹر برا مدنی دستر خوان حکومت پنجاب کو فون ، اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

ہفتہ 2 جولائی 2016 12:33

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی۔2016ء) وزیر اعظم پا کستان محمد نواز شریف نے گزشتہ روز چیف کو آرڈینیٹر برا مدنی دستر خوان حکومت پنجاب حاجی محمد نواز سابق ایم پی اے کو لندن سے ٹیلی فون کیا اور انکی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے ڈی سی او شیخوپورہ نے مرحومہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھا ئی اور وزیر اعلیٰ کی جا نب حا جی محمد نواز سے اظہار تعزیت کرتے ہو ئے مرحومہ کے بلندی درجات کے لئے دعا کی وفاقی اور صوبائی وزرا ء ارکان اسمبلی ،یو سی چیئر مینوں ، کو نسلروں کے علاوہ تعزیت کر نیوالوں کا ان کے گھر تا نتا بندھا رہا ۔

متعلقہ عنوان :