جدہ: صدقہ خیرات کے لیئے سوشل میڈیا کا استعمال

ہفتہ 2 جولائی 2016 12:09

جدہ: صدقہ خیرات کے لیئے سوشل میڈیا کا استعمال

جدہ :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2016ء): سعودی عرب میں خیراتی اداروں نے صدقہ و خیرات کرنے والے افراد کی آسانی کے لیئے آن لائن بنک اکاؤنٹس کا اجراء کیا ہے ۔ مخیر افراد کو ان بنک اکاؤنٹ کی تفصیلافراہم کرنے کے لیئےسوشل میڈیا کا سہارا لیا جارہا ہے۔اسکے علاوہ خیراتی اداروں سے منسلک افراد شہر کی مختلف مساجد کے باہر پمفلٹس تقیسم کرتے ہیں تا کہ لوگوں کو ان بنک اکائونٹس سےآگاہی حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

پمفلٹس میں شہریوں کو صدقہ و خیرات کرنے کی اہمیت اور اس کوادا کرنے کے طریقہ کار بتائے جاتے ہیں۔ خیراتی ادارے کے اہلکار نے بتایا کہ ان کے دفتر میں اس سال خیرات سے متعلق تمام کام الیکٹرونک ذرائع سے ہی ہوئے ہیں، جیسے خیراتی رقم کا بنک سے حصول ، اور اسی طرح ہم غریب ، نادار، بیوہ خواتین کے بنک اکاؤنٹ میں باقاعدگی سے رقم ٹرانسفر کرتے ہیں ۔ یعنی تمام کام اب نئی ٹیکنالوجی سے کافی آسان ہو گئے ہیں. لوگوں نے خیراتی اداروں کی طرف سے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا ہے . اس سے خیرات دینے اور لینے والوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے.