رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے پرنسپل نشست کے لئے8 ڈویژن اور29 سنگل بنچز تشکیل دیدیئے

ہفتہ 2 جولائی 2016 12:02

لاہور۔2 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جولائی ۔2016ء ) رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے آٹھ ڈویڑن اورانتیس سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے2 ڈویژن،6 سنگل اور ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے3 سنگل اور2 ڈویژن بنچ تشکیل دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے2 ڈویژن اور 4 سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کے علاوہ آئینی پٹیشنز، اندراج مقدمہ،سروسز،فیملی مقدمات اور ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت کریں گے۔عید اور عدالتی چھٹیوں کے باعث خصوصی اور عمومی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے خصوصی بنچز تشکیل نہی دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :