سید خورشید انور رضوی لاہور ہائیکورٹ کے نئے رجسٹرار تعینات

ہفتہ 2 جولائی 2016 12:02

لاہور۔2 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جولائی ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ طارق افتخار کو ان کے عہدے سے سبکدوش کر کے او ایس ڈی بنا دیا ،چیف جسٹس کے حکم پر عدالت عالیہ کی اسٹیبلیشمنٹ میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کر دئیے گئے۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی ہدایت پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ طارق افتخار کو ان کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے سیشن جج گجرات سید خورشید انور رضوی کو لاہور ہائیکورٹ کا نیا رجسٹرار تعینات کر دیا ہے۔چیف جسٹس کی ہدایت پر سیشن جج اٹک کا لاہور میں تبادلہ کرکے انہیں ممبر انسپکشن ٹیم کے طور پر ذمہ دیاریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔چیف جسٹس کی حکم پرضلعی عدلیہ کے ایڈیشنل رجسٹرار ہیومن ریسورس محمد اصغر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طوربیالیس سنگل،چودہ ڈویژن بنچز تشکیل دے دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :