ریاض: پولیس نے غیر ملکی شہریوں پر مشتمل چوروں کا 15رکنی گروہ گرفتار کر لیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 11:44

ریاض: پولیس نے غیر ملکی شہریوں پر مشتمل چوروں کا 15رکنی گروہ گرفتار کر ..

ریاض :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2016ء): سعودی دارلحکومت ریاض کی پولیس نے چوری کی 80وارداتوں میں مطلوب غیر ملکی شہریوں پر مشتمل 15رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ ریاض پولیس کے ترجمان کرنل فواض المیمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پچھلے کچھ عرصے چوری کی متعدد وارداتوں کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ گرفتار ہونے والے تمام افراد 20سال سے کم عمر ہیں۔

چوروں کا گروہ مختلف علاقوں میں راہ چلتے مسافروں ، پارک کی گئی گاڑیوں سے قیمتی سامان چوری کرنے میں ماہر تھا۔ چور وں کے خلاف شہریوں کو ڈرانے ، دھمکانے کی بھی شکایات درج کیں گئی ہیں۔ محکمہ پولیس نے متعدد شکایات کے بعد ان چوروں کو پکڑنے کی منصوبہ بندی بنائی ۔کرنل فواض کے مطابق سعودی عرب میں جرائم میں زیادہ تر غیر ملکی شہری ہی ملوث ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ان غیر ملکیوں کے خلاف کاروائی تو کرر ہی ہے ، لیکن اب بھی سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی کثیر تعداد ہے ۔انہوں نے کہا سکیورٹی اہلکار وں نے شہروں اور دیہات میں گشت بڑھا دیا تا کہ ان غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پکڑا جا سکے ، اور جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ واضع رہے کہ سعودی عرب میں جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جاتیں ہیں ۔اسکے باوجود بھی روزانہ متعدد جرائم میں ملوث افراد گرفتار ہو تے ہیں۔ پولیس نے گرفتار ہونے والے غیر ملکیوں کی قومعیت کے بارے میں ابھی تک نہیں بتایا۔