لاہور،لبرٹی چوک کے قریب پولیس وین کو حادثہ ،خواتین سمیت 5اہلکار زخمی

ہفتہ 2 جولائی 2016 11:43

لاہور،لبرٹی چوک کے قریب پولیس وین کو حادثہ ،خواتین سمیت 5اہلکار زخمی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء ) لبرٹی چوک کے قریب پولیس وین کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 5اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس وین قیدیوں کو لینے کیلئے قلعہ گجر سنگھ سے کوٹ لکھپت جیل جا رہی تھی کہ لبرٹی چوک کے قریب ٹائر راڈ ٹوٹنے سے بے قابو ہو کر دکانوں سے جا ٹکرائی۔ وین میں پولیس کے 12سے زائد اہلکار سوار تھے تاہم دو خواتین سمیت 5اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر قرار دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :