کراچی،رینجرز کی لیاقت آباد سندھی ہوٹل میں کارروائی، 3 ٹارگٹ کلر گرفتار

ہفتہ 2 جولائی 2016 11:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء ) کراچی میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ،رینجرز نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد سندھی ہوٹل میں کارروائی کرتے ہوئے تین ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز نے لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے تین ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلرز کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جبکہ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب عوامی کالونی میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :