Live Updates

وزیراعظم کے احتساب کے لئے ہر حد تک جا ئیں گے ،عمران خان

ہفتہ 2 جولائی 2016 11:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے احتساب کے لئے کوئی جماعت ساتھ نہیں دیگی تو بھی پی ٹی آئی اکیلے ہی ہر حد تک جائی گی،ہمارے پاس اسٹریٹ پاور ہے، جب چاہیں شہر بند کرسکتے ہیں ، لندن میں شریف خاندان کا ساڑھے چھ سو کروڑ روپے کا گھر ہے جس کے ہمارے پاس ثبوت ہیں، پاناما لیکس کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے بعد عدالت جائیں گے، کوشش کریں گے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لے کر سڑکوں پر بھی نکلیں، امجد صابری کے قاتلوں اور اویس شاہ کے اغوا میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے ، سفارش، سیاسی بھرتیوں اور میرٹ نہ ہونے سے سندھ اور پنجاب کی پولیس کو تباہ کردیا گیا ،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار پولیس اہلکاروں کو کرپشن پر نکالا گیا، پنجاب میں 70 ہزار پولیس اہلکار پروٹوکول پر ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی سے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ لندن میں شریف خاندان کا ساڑھے چھ سو کروڑ روپے کا گھر ہے جس کے ہمارے پاس ثبوت ہیں۔ پاناما لیکس کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے بعد عدالت جائیں گے اور کوشش کریں گے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لے کر سڑکوں پر بھی نکلیں۔

اپنی بہن عظمیٰ خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لاہور میں پروٹوکول کی گاڑی نے میری بہن کی گاڑی کو ٹکر مارکی اور پولیس اہلکاروں نے بندوقیں تان لیں۔ کون سے ملک میں ایسے ہوتا ہے کہ پروٹوکول والے بندوقیں تان لیں؟۔ مریم نواز وزیر اعظم ہاوٴس میں بیٹھ کر میٹنگ کررہی ہیں شریف خاندان کی لاہور میں بادشاہت ہے اور میری جدوجہد بادشاہت کے خلاف ہے۔

اسلام آباد کے دھرنے میں بہت کچھ سیکھا اب دھرنا دیا تو پہلے سے بہت بہتر ہوگا اور اگر سڑکوں پر نکلے تو شہر بند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کیا ن لیگ کے پاس ایک بھی ایسا لیڈر نہیں جو میاں نواز شریف کی جگہ لے سکے ؟ کیا ن لیگ نے 30 سال میں ایک بھی قابل لیڈر نہیں بنایا ؟۔عمران خان نے کراچی میں حالیہ دنوں پیش آنے والے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ رینجرز امجد صابری کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرے۔

اویس شاہ کے اغوا میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے۔سفارش، سیاسی بھرتیوں اور میرٹ نہ ہونے سے پولیس کو تباہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پولیس پر اعتماد نہیں ہے پنجاب میں 70 ہزار پولیس اہلکار پروٹوکول پر ہیں۔ خیبر پختونخوا میں پولیس کو بہتر کررہے ہیں اور 5 ہزار پولیس اہلکاروں کو کرپشن پر نکالا گیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :