امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اورافغانستان رچرڈ اولسن اسلام آباد پہنچ گئے

سینیٹر جان میکین کی قیادت میں امریکی وفد آج شام پاکستان پہنچے گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 2 جولائی 2016 11:39

امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اورافغانستان رچرڈ اولسن اسلام ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔2 جولائی۔2016ء) پاک امریکا تعلقات میں نشیب و فراز کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان کو ایف 16طیاروں کی فراہمی کے معاملے پر پاکستان اور امریکا کے درمیان پیدا ہونے والے تناو¿ کو کم کرنے کیلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اورافغانستان رچرڈ اولسن اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان رچرڈ اولسن اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، رچرڈ اولسن آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سیکرٹری خارجہ سے ملاقاتیں کرینگے، جس میں پاک امریکا تعلقات سمیت خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔دوسری جانب امریکی وفد سینیٹر جان میکین کی قیادت میں آج شام پاکستان پہنچے گا، امریکی وفد پاکستان میں اعلی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کرے گا جبکہ سول ہیومن رائٹس تنظیموں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں نے امریکی وفد کے دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس دورے میں ری پبلکن پارٹی کی پاکستان کے حوالے سے غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کرے گا۔