وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اپنے ہی احکامات ہوا میں اڑا دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جولائی 2016 11:39

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اپنے ہی احکامات ہوا میں اڑا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جولائی 2016ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اپنے ہی احکامات ہوا میں اُڑا دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے افسران کے بیرون ملک دورے وزیر اعلیٰ پنجاب کی اجازت سے ہوئے ہیں۔افسران کے بیرون ملک دوروں کے بعد متعلقہ محکمے محکمہ خزانہ کو بل بھیجتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے افسران کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کی تھی لیکن خود ہی ان کو ہوا میں ارا دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کچھ افسران نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی اجازت کے بعد ہی بیرون ملک کا دورہ کیا۔ جبکہ بعض افسران کو دوروں سے قبل ہی رقم دی گئی۔ دوسری جا نب محکمہ خزانہ نے اپنے ہاتھ کھڑے کر دئے ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے آڈٹ اعتراضات سے متعلق سوچ بچار شروع کر دی ہے، آڈٹ اعتراضات سےبچنے کے لیے یہ عذر تیار کیا گیا ہے کہ دورے ایمرجنسی میں کروائے گئے ہیں۔جبکہ محکمہ خزانہ نے صاف کہا ہے کہ یہ دورے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی مرضی اور اجازت سے ہوئے ہیں۔