لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طوربیالیس سنگل،چودہ ڈویژن بنچز تشکیل دے دیے گئے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 2 جولائی 2016 11:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جولائی۔2016ء) رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئےآٹھ ڈویژن اورانتیس سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن،چھ سنگل اور ملتان کے علاقائی بنچ کے لئےتین سنگل اوردو ڈویژن بنچ تشکیل دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اور چار سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کے علاوہ آئینی پٹیشنز، اندراج مقدمہ،سروسز،فیملی مقدمات اور ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت کریں گے۔عید اور عدالتی چھٹیوں کے باعث خصوصی اور عمومی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئےخصوصی بنچز تشکیل نہی دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :