بلاول نے پیپلزپارٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا اجلاس طلب کر لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 2 جولائی 2016 11:14

بلاول نے پیپلزپارٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔2 جولائی۔2016ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج کراچی میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پارٹی تنظیم نو پر مشاورت ہو گی۔ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فریال تالپور، قمر زمان کائرہ اور جہانگیر بدر خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ سندھ سے نثار کھوڑو، مراد علی شاہ، مولا بخش چانڈیو، جنوبی پنجاب سے یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد خان اور وسطی پنجاب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن اورچوہدری منظور اجلاس میں شریک ہو گے۔ روبینہ خالد، رحیم داد اور نور عالم خیبر پختونخوا سے پارٹی کی نمائندگی کریں گے جبکہ بلوچستان سے صابر بلوچ،سربلند خان،علی مدد خٹک اور فتح محمد حسنی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :