وزیراعظم کے احتساب کے لیے آخری حد تک جائیں گے :عمرا ن خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 2 جولائی 2016 11:14

وزیراعظم کے احتساب کے لیے آخری حد تک جائیں گے :عمرا ن خان

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔2 جولائی۔2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے احتساب کے لیے آخری حد تک جائیں گے ، سفارش، سیاسی بھرتیوں اورمیرٹ پر عمل نہ کر کے پولیس کو تباہ کیا گیا ہے۔کراچی سے اسلام آباد روانگی سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات پہلے سے بہتر ہیں۔

رینجرز امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتار کرے ، پچھلے دنوں کے واقعات باعث تشویش ہیں۔

(جاری ہے)

سفارش، سیاسی بھرتیوں اور میرٹ پر عمل نہ ہونیکی وجہ سے پولیس کو تباہ کیا گیا ہے۔ اویس شاہ کی بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ خیبرپختونخوا میں کرپشن پر 5 ہزارپولیس اہل کاروں کونکالا گیا۔لوگوں کو پولیس پر اعتماد نہیں ہے۔ پنجاب میں 70 ہزار پولیس اہلکار اہم شخصیات کے پروٹوکول پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا میری بہن کے ساتھ واقعہ لاہور میں پیش آیا، ذمہ دارن لیگ ہے۔ میری بہن اپنے بچوں کے ساتھ جا رہی تھی، ان پر بندوقیں تانی گئیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف وزیر اعظم کے احتساب کے لیے ہر حد تک جائے گی کیونکہ ہماری جدوجہد بادشاہت کے خلاف ہے۔

متعلقہ عنوان :