ڈھاکا:ریسٹورنٹ میں یر غمالیوں کو بازیاب کرانے کا آپریشن ختم، تمام دہشت گرد ہلاک، غیر ملکی میڈیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 2 جولائی 2016 09:28

ڈھاکا:ریسٹورنٹ میں یر غمالیوں کو بازیاب کرانے کا آپریشن ختم، تمام دہشت ..

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2جولائی۔2016ء) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ریسٹورنٹ میں یر غمالیوں کو بازیاب کرانے کا آپریشن ختم ہو گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 12 گھنٹوں‌کی یرغمالی صورتحال کے بعد فوجی آپریشن ہوا جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آپریشن میں غیرملکیوں کی ہلاکت بارے کوئی خبر موصول نہ ہو سکی۔ بنگلہ دیشی لیفٹیننٹ کرنل مسعود کے مطابق 3 غیر ملکیوں سمیت 13 یرغمالیوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔

آپریشن کے بعد علاقہ محفوظ قرار دے دیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ریسٹورنٹ سے ملنے والے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 5 دہشت گرد ہلاک 2 دہشت گرد فرار جبکہ 1 کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا ابھی بھی خدشے کا اظہار کر رہا ہے کہ کچھ افراد یرغمال ہو سکتے ہیں اور علاقہ ابھی بھی کلئیر نہیں کروایا جا سکا۔

یار رہے کہ کل رات دہشتگردوں‌کے بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکا کے سفارتی علاقے کے ریسٹورنٹ پر حملہ کر دیا جس میں غیر ملکیوں، پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور دہشت گردوں نے غیرملکیوں سمیت متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور 24 سے زائد افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :