ڈھاکا : 10 یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، بھارتی میڈیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 2 جولائی 2016 08:13

ڈھاکا : 10 یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، بھارتی میڈیا

ڈھاکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2جولائی۔2016ء) بنگلہ دیشی فورسز نے 10 یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ریسٹورنٹ میں فائرنگ رک گئی ہے ،کمانڈوز اب بھی ریسٹورنٹ میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

آپریشن میں 100سےزائد کمانڈوز حصہ لے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ رات گئے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے سفارتی علاقے کے ایک ہوٹل پر دہشت گردوں نے دھاوا بول دیا اور غیر ملکیوں سمیت متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا۔ جبکہ فائرنگ میں غیر ملکیوں اور سیکورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :