Live Updates

عمران خان کی بہن سے بدتمیزی کاڈراپ سین ،بدتمیزی سرداریعقوب کے گارڈنے کی

جمعہ 1 جولائی 2016 23:10

لاہور،اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بہن سے بدتمیزی کاڈراپ سین ہوگیا،بدتمیزی صدر آزادکشمیر سرداریعقوب کے گارڈنے کی ۔جمعہ کے روزلاہورکے علاقے گلبرگ میں شام کے وقت ڈاکٹرعظمیٰ خان اپنی گاڑی میں سوارجارہی تھی کہ ایک پروٹوکول گاڑی نے ان کی گاڑی کوروکااوردوسری گاڑی سے ٹکرماردی اورسیکیورٹی اہلکارنے ان سے بدتمیزی کی ،جس کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ ان سے گارڈنے بدتمیزی کی اورجس گھرمین گاڑی داخل ہوئی وہاں سے پتہ چلاکہ یہ پروٹوکول گاڑیاں ہیں ۔

(جاری ہے)

بعدمیں میڈیاذرائع نے بدتمیزی کرنے والے کوفریال تالپورظاہرکیاتاہم زرداری ہاؤس نے اس کی بھی تردیدکردی اورپھرواقع کانیاموڑاس وقت سامنے آیاجب عاصم گجرنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرعظمیٰ سے بدتمیزی سرداریعقوب کے گارڈنے کی ،سرداریعقوب ان کے گھرتعزیت کیلئے آئے تھے ان کی آمدکے ساتھ ڈاکٹرعظمیٰ بھی چیختی ہوئی ان کے گھرآگئیں جس پران کے بیٹے نے ڈاکٹرعظمیٰ سے معافی بھی مانگی ہے ۔بعدازاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے پرویزرشیدنے کہاکہ عمران خان اوران کی فیملی پرشریف خاندان بری طرح سوارہیں ، جھوٹاالزام لگانے پرمریم نوازسے معافی مانگیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :