Live Updates

عمران خان کی امجدصابری کے اہل خانہ سے تعزیت،عبدالستارایدھی کی عیادت

جمعہ 1 جولائی 2016 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے امجدصابری کے اہل خانہ سے تعزیت اورعبدالستارایدھی کی عیادت اوران کی جلدصحت یابی کی دعاکرتے ہوئے کہاکہ عبدالستارایدھی پاکستان کے آئیکون ہیں ،پوری قوم ان کی خدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزعمران خان عبدالستارایدھی کی عیادت کیلئے ایدھی سنٹرکراچی پہنچ گئے ،جہاں پرانہوں نے ایدھی کی عیادت کی اوران کی خیریت دریافت کی اس موقع پرعمران خان نے کہاکہ عبدالستارایدھی پاکستان کے آئیکون ہیں اورپورے پاکستان کی پہچان ہیں ۔

اﷲ تعالیٰ انہیں جلدصحت یاب کرے ۔انہوں نے کہاکہ پوراپاکستان عبدالستارایدھی کی عزت کرتاہے اوران کی خدمات کوعزت اورقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے ۔عمران خان مرحوم امجدصابری کی گھربھی گئے جہاں پرانہوں نے امجدصابری کے اہل خانہ سے تعزیت اورمرحوم کی مغفرت کیلئے دعاکی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :