پاک افغان کشیدگی دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ اور بھارت وامریکا کے مفادمیں ہے ، راشد نسیم

بھارت اورامریکا دونوں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں پاکستان کواپنے پتے ہوہشیاری سے کھیلنے چاہئیں

جمعہ 1 جولائی 2016 23:08

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم نے کہاہے کہ پاک افغان کشیدگی دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ اور بھارت وامریکا کے مفادمیں ہے بھارت اورامریکا دونوں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں پاکستان کواپنے پتے ہوہشیاری سے کھیلنے چاہئیں، کرپٹ لوگوں کوسزائے دیئے بغیر ملک سے کرپشن کاخاتمہ ممکن نہیں ۔

وہ مدرسہ فیض القرآن پریٹ آبادمیں دعوت افطار سے خطاب کررہے تھے، جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالوحیدقریشی،امیرجماعت اسلامی زون شرقی ڈاکٹراخلاق لودھی اور جنرل سیکریٹری عامرفاروق اوردیگر بھی موجود تھے۔راشدنسیم نے کہاکہ اسلام،مسلمان اورمدارس کے خلاف دنیابھرمیں پروپیگنڈاکیاجارہاہے یورپ ،امریکہ اور ترکی میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے مغرب اور مغرب کے لوگ ملوث ہیں امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے کاامکان ہے جس سے امریکہ کانام نہادبھرم پوری دنیاپر کھل جائے گا، انہوں نے کہا کہ ورپ اورامریکہ مادرپدرآزادہیں اور اس قدرآزادہیں دنیابھرمیں جارحیت انہی کے دم خم سے ہے اسلام امریکہ اور یورپ کواخلاقی قدروں سے روشناس کرارہاہے اورمغرب کواسلام میں قلبی سکون مل رہاہے اسی لیے 2045 میں جرمنی اسلام کی آغوش میں ہوگااور 2050 میں امریکہ میں مسلم اکثریت ہوگی، انھوں نے کہاکہ مسلم امہ کی اکثریت نوجوانوں پرمشتمل ہے نوجوان ہی انقلاب کاپیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں حضورﷺ کاسب سے پہلے ساتھ دینے والوں میں اکثریت نوجوانوں کی تھی آ ج مساجد میں نماز،تراویح اوراعتکاف میں نوجوان آگے آگے ہیں نوجوانوں پرزیادہ بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے اسلامی کی حقیقی تعلیمات جوحضورﷺنے ہم تک پہنچائی ہیں ان تعلیمات کے رنگ نسل فرقہ سے بالاترہوکر قرآن وسنت کے پیغام کواپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی کی اول روز سے کوشش ہے کہ قرآن وسنت کے بنیادی اور اصل کام پرسب کولایاجائے اوراسی نظام کوملک میں نافذکیاجائے۔

(جاری ہے)

الحمدﷲ جماعت اسلامی ملک کوفرقہ واریت اورلسانیت کے خلاف فضابنانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :