17 سالہ زینت کے قاتل گھر والے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

جمعہ 1 جولائی 2016 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے پسند کی شادی کی پاداش میں جلائی جانیوالی سترہ سالہ زینت کی ماں، بھائی اوربہنوئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔تفصیلات کے مطابق سترہ سالہ زینت کوغیرت کے نام پر زندہ جلائے جانے کا افسوسناک واقعہ مست اقبال روڈ چونگی امرسدھو میں پیش آیا۔مقدمہ مقتولہ کے شوہرحسن کی مدعیت میں تھانہ فیکٹری ایریا میں درج ہوا۔

(جاری ہے)

قتل میں ملوث مقتولہ کی ماں پروین بی بی، بھائی انیس اور بہنوئی ظفر کو پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے، مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں، ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے جبکہ مقتولہ کے بہنوئی ملزم ظفر اقبال نے اپنے وکیل کی وساطت سے موقف اختیارکیا کہ قتل کے وقت وہ فیکٹری میں اپنی ڈیوٹی پر تھا،مقدمے سے نام خارج کیا جائے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری محمد الیاس نے پروین بی بی سمیت تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :