لاہور کے لاری اڈہ سے پر دیسیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع

لاری اڈا انتظامیہ نے اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کی روک تھام کے لیے کیمپس لگا لیے ‘مسافروں کی سیکیورٹی کے لیے کوئی انتظام نہیں

جمعہ 1 جولائی 2016 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) لاہور کے لاری اڈہ سے پر دیسیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع‘ لاری اڈا انتظامیہ نے اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کی روک تھام کے لیے کیمپس لگا لیے لیکن 50 ہزار سے زائد مسافروں کی سیکیورٹی کے لیے کوئی انتظام نہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاری اڈا سے اے سی اورنان اے سی بسوں سے پر دیسیوں کی اپنے آبائی شہروں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، لاری اڈا کی انتظامیہ نے اوور چارنگ اور اوور لوڈنگ کی روک تھام کیلئے کیمپس تو لگا لیے لیکن سیکیورٹی سے متعلق انتظامات نہیں کیے جاسکے۔

ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز کو کرایہ نامہ گاڑیوں کے سامنے لگانے کی ہدایت کی ہے جبکہ سیکیورٹی کیلئے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو تحریری طور پر بتا دیا ہے ا ور آئندہ ایک دو روز میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :