خانیوال سے واپس لاہور آنے والی فیملی ٹریفک حادثہ کا شکار ہوگی ‘ ایک گھر کے 7افراد سمیت 8 جاں بحق

جمعہ 1 جولائی 2016 23:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) خانیوال سے واپس لاہور آنے والی فیملی ٹریفک حادثہ کا شکار ہوگی ‘ ایک گھر کے 7افراد سمیت 8 جاں بحق جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں لاہور پہنچادی گئیں‘ہر آنکھ اشکبارتھی اور پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کا رہائشی تاج محمد اپنی فیملی کے ہمراہ خانیوال میں بہو کو عید ی دے کر واپس آرہا تھا کہ وین حادثے کا شکار ہوگئی،حادثے میں تاج محمد،اس کی اہلیہ حسینہ، بیٹا اعجاز، 2بیٹیاں،2نواسیاں اور وین کا ڈرائیور شہنشاہ جاں بحق ہوگیاحادثے میں جاں بحق اعجازکی2ماہ قبل منگنی ہوئی تھی ایک ہی گھر میں 7 لاشیں پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبارتھی اور پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گی۔