راولپنڈی کے معروف کارباری مرکز ڈی اے وی کالج روڈ پر گیس پائپ لائن میں دھماکہ، ایک بچہ شدید زخمی

جمعہ 1 جولائی 2016 23:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جولائی ۔2016ء) راولپنڈی کے معروف کارباری مرکز ڈی اے وی کالج روڈ پر گیس پائپ لائن میں زوردار دھماکہ ایک بچہ شدید زخمی ارد گرد کی دوکانیں تباہ سوئی گیس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر تاجروں اور شہریوں کو یہ کہ کر ٹال دیا یہ ہمارے محکمے کی ذمہ داری نہیں ہے اسکی زمہ دار حکومت ہے تفصیلات کے مطابق ڈی اے وی کالج روڈ پر چاہنا اسکوائر پلازہ کے بالمقابل سوئی گیس کی زیر زمین مین پائپ لائن میں اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا جس سے وہان سے گذرنے والے بچے کا نچلا دھڑ بری طرح جھلس گیا دھماکے سے ارد گرد کی دوکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاجروں کا قیمتی سامان بھی متاثر ہوا فوری طور پر سوئی گیس کے حکام کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شہریوں اور تاجروں کو ایک نیا لولی پاپ دیا اگر میٹر سے خرابی ہے تو محکمہ ذمہ دار ہے زیر زمین گذرنے والی سوئی گیس پائپ لائن سے محکمے کا کوئی تعلق نہیں ہے یہ کاجم حکومت کا ہے وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل ،جی ایم سوئی راولپنڈی ریجن واقعے کی انکوائری کرائیں اور موقع پر آنے والے عملے کو غفلت برتنے پر ملازمت سے بر طرف کیا جائے پائپ لائن پھٹنے سے ماہ مقدس میں روزہ داروں کو کھانے پکانے میں دشواری پیش آرہی ہے کیونکہ کئی گھر متاثر ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :