احتساب عدالت نے مضاربہ سکینڈل کیس میں 10 گواہوں کو دوبارہ طلب کر لیا، سماعت 12جولائی تک ملتوی
جمعہ 1 جولائی 2016 23:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء ) احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے مضاربہ سکینڈل کیس میں 10 گواہوں کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 12جولائی تک ملتوی کر دی ۔
(جاری ہے)
جمعہ کو ہونے والی سماعت کے دوران پنجاب پولیس کے تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل ہوئے گئی سماعت کے دوران اے ایس آئی امیر حسین نے عدالت کو بتایا کہ ملزم راشد کو فراڈ کیس میں کراچی سے گرفتار کیا تھا،ملزم راشد منہاس کے خلاف تھانہ آراے بازار میں 53 لاکھ روپے فراڈ کا مقدمہ درج ہے،فراڈ کا مقدمہ درج کر کے ملزم راشد منہاس کو چالان کر دیا تھا، سماعت کے دوران ملزم کیزاہد آصف چوھدری موقف اختیار کیا کہ ملزم عبد الرحمن پر مدعی مقدمہ سعید فراڈ ثابت نہ کر سکااور تفتیشی آفیسر نے بھی تسلیم کیا ملزم عبد الرحمن مضاربہ کا کام نہیں کرتا تھا،ملزم راشد منہاس اور عبد الرحمن پر اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں روپے لوٹنے کا الزام عائد ہے۔
عدالت نے تمام گواہان کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے 12جولائی کو طلب کر لیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.