ارض حرمین الشریفین کے دفاع ، سلامتی ، تحفظ اور الاقصیٰ کی آزادی کیلئے امت مسلمہ کا اتحاد وقت کا تقاضہ ہے ‘مقررین

انتہاء پسند اور دہشت گرد تنظیموں کو ناکام بنانے کیلئے شام ، عراق اور فلسطین کے مسئلہ کو حل کرنا ہو گا، اسلامی ممالک میں بیرونی مداخلتوں کی وجہ سے امت مسلمہ اضطرابی کیفیت میں ہے ، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف فکری اور نظریاتی جدوجہد کرنے کیلئے اتحاد بنانا ہو گا، حرمین الشریفین کے امن اور سلامتی کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا‘ مختلف اجتماعات سے خطاب

جمعہ 1 جولائی 2016 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) مقررین نے کہاہے کہ ارض حرمین الشریفین کے دفاع ، سلامتی ، تحفظ اور الاقصیٰ کی آزادی کیلئے امت مسلمہ کا اتحاد وقت کا تقاضہ ہے ، انتہاء پسند اور دہشت گرد تنظیموں کو ناکام بنانے کیلئے شام ، عراق اور فلسطین کے مسئلہ کو حل کرنا ہو گا، اسلامی ممالک میں بیرونی مداخلتوں کی وجہ سے امت مسلمہ اضطرابی کیفیت میں ہے ، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف فکری اور نظریاتی جدوجہد کرنے کیلئے اتحاد بنانا ہو گا، حرمین الشریفین کے امن اور سلامتی کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

جمعہ کو یہ بات پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ’’یوم تحفظ ارض حرمین الشریفین والاقصیٰ ‘‘ کے موقع پر ملک بھر میں ہونے والے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی ۔

(جاری ہے)

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی (جامع مسجد معاذ بن جبل ؓاسلام آباد)،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی(جامع مسجد گول فیصل آباد)،مولانا ایوب صفدر(گوجرانوالہ)،مولانا عبد الکریم ندیم (خانپور)،مولانا عبد الحمید وٹو(قلعہ دیدار سنگھ)،مولانا اسد اﷲ فاروق(جامع مسجد منظور الاسلامیہ لاہور)،مولانا حافظ محمد امجد ،مولانا مشتاق لاہوری(جامع مسجد نہر والی جلو موڑلاہور)،مولانا نعمان حاشر(راولپنڈی)،مولانا اسعد زکریا (کراچی)،مفتی وحید احمد (کوئٹہ)،قاری خلیل احمد سراج(ڈیرہ اسماعیل خان)،مولانا انوار الحق مجاہد(ملتان)، ولانا شفیع قاسمی (ساہیوال)،مفتی عمر فاروق (خانیوال)،مولانا سعد اﷲ شفیق (رحیم یار خان)،مولانا ابوبکر حمزہ(چکوال) ، مولانا عمر عثمانی (گجرات)، قاری وقار احمد عثمانی(سرگودھا)،مولانا شکیل الرحمن (اوکاڑہ)،مولانا احمد مکی (مظفر گڑھ)، مولانا سمیع اﷲ ربانی(لیہ)،مولانا فہیم الحسن فاروقی(شیخوپورہ)،مولانا طارق ندیم(پاکپتن)،مولانا محمد اعظم (فیصل آباد)،مولانا سعد اﷲ لدھیانوی (ٹوبہ ٹیک سنگھ)،مولانا ارشاد احمد (نارووال)،میاں راشد منیر(سیالکوٹ)،حافظ امجد محمود معاویہ(گوجرانوالہ)،سید عبد الغفار شاہ حجازی(لودھراں)،مولانا مبشر حضور (بہاولپور)،مولانا خورشید نعمانی(بہاولنگر)،مولانا اصغر کھوسہ(ڈیرہ غازیخان)،مولانا عبید اﷲ صابر(راجن پور)،مولانا عبد العلیم (جھنگ ) ، مولانا رسال الدین آزاد(قصور)،حاجی محمد طیب شاد قادری(ننکانہ ) میں خطاب کیا۔

مختلف شہروں میں اجتماعات ، ریلیوں اور مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شام اور عراق میں روسی اور ایرانی مداخلت کے بعد اب بحرین میں خانہ جنگی کی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔ اسلامی ممالک میں بیرونی مداخلتیں اور مختلف فرقہ وارانہ گروہوں کی بعض ممالک کی طرف سے سرپرستی امت میں انتشار پیدا کر رہی ہے ۔ ایران سمیت تمام ممالک کو دوسرے ممالک کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے ۔

امت مسلمہ کے مسائل کا حل فرقہ وارانہ نفرتوں کے خاتمے میں ہے ۔ اجتماعات میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے حجاج اور زائرین کیلئے سعودی حکومت کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ حجاج اور زائرین کیلئے مشکلات پیدا کرنے والے کسی بھی گروہ یا ملک کے لوگوں پر پابندی لگانا سعودی عرب کا حق ہے اور سعودی حکومت پر لازم ہے کہ وہ حجاج اور زائرین کیلئے ارض حرمین الشریفین کے امن کو بحال رکھے۔

متعلقہ عنوان :