ڈاکٹر عظمی کے ساتھ بد تمیزی کر نیوالا پر وٹوکول صدر آزادکشمیر کا نکلا ‘فر یال تالپور ہونے کی تصد یق نہ ہوسکی

صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب گلبرگ میں ظہور الہی روڈ پر بلاول ہاوس لاہور کے منیجر چودھری عاصم گجر کے گھر تعزیت کیلئے آئے

جمعہ 1 جولائی 2016 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی کے ساتھ بد تمیزی کر نیوالا پر وٹوکول صدر آزادکشمیر کانکلا تاہم آصف علی زرداری کی ہمیشہ فر یال تالپورکے ساتھ ہونے یا نہ ہونے کی تصد یق نہ ہوسکی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان گلبرگ میں ظہور الہی روڈ پر بلاول ہاوس لاہور کے منیجر چودھری عاصم گجر کے گھر تعزیت کیلئے آئے تاہم اس وقت انکے ہمراہ فر یال تالپور تھیں یا نہیں اسکی تصد یق نہیں ہوسکی جبکہ ذرائع کے مطابق گھر والوں نے پیپلزپارٹی والوں کا نام چھپانے کیلئے مریم نواز کا نام لیا تھااور عاصم گجر نے واقعہ کا علم ہونے پرباہر آکر عمران خان کی بہن سے افسوس بھی کیا اور ان کو گھر میں لے گئے جہاں ان کے گھر والوں نے ان سے ایک بار پھر اظہار ہمدردی کیا۔

متعلقہ عنوان :