Live Updates

عمران خان کا اپنی بہن کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کو مریم نواز سے منسوب کرنا انتہائی مضحکہ خیز ہے ، صدر آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے ایک رہنماء عاصم گجر کے گھر گئے تھے، عمران خان کی ہمیشہ عادت ہے کہ سنی سنائی باتوں پر الزام تراشی کرتے ہیں، وہ معذرت کریں اور آئندہ سے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں‘وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی خصوصی گفتگو

جمعہ 1 جولائی 2016 22:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے عمران خان کی طرف سے اپنی بہن کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کو مریم نواز سے منسوب کرنے کو انتہائی مضحکہ خیز اورجھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب جو مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق صدر آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے ایک رہنماء عاصم گجر کے گھر گئے تھے، عمران خان کی ہمیشہ عادت ہے کہ سنی سنائی باتوں پر الزام تراشی کرتے ہیں، وہ معذرت کریں اور آئندہ سے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ’’آئی این پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے اپنی بہن کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر بغیر تحقیق کے شور مچا دیا جو ان کی پرانی عادت ہے، تحریک انصاف کے سربراہ ہمیشہ سنی سنائی باتوں پر یقین کرتے ہیں اور ہمیشہ انہیں حقائق سامنے آنے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لئے اب عمران خان کو الزام تراشیوں کا سلسلہ ہمیشہ کیلئے بند کر دینا چاہیے اور جو بھی کوئی مسئلہ ہو پہلے اس کی تحقیق کیا کریں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات