بھارت مختلف حیلوں بہانوں سے مذاکرات کو ملتوی کر رہا ہے، ہم نے باہمی تعلقات کی بحالی، سرحدوں پر امن اور تجارتی سر گرمیوں کو جاری رکھنے کی کوششیں کیں، دونوں ملکوں مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے،پاک بھارت تعلقات بہتر نہ ہوئے تو یہ معاملات ٹھیک نہیں ہو سکتے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 1 جولائی 2016 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت مختلف حیلوں بہانوں سے مذاکرات کو ملتوی کر رہا ہے، ہم نے باہمی تعلقات کی بحالی، سرحدوں پر امن اور تجارتی سر گرمیوں کو جاری رکھنے کی کوششیں کیں، دونوں ملکوں مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔ وہ جمعہ کو بھارتی میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت تمام پڑوسیوں سے تعلقات کی بہتری ترجیحات میں شامل ہیں، لیکن بھارت مختلف بہانوں سے مذاکرات کوملتوی کر رہا ہے، تعلقات کی بہتری تک ہمارے معاشی مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعہ کے بعد بھارت نے مذاکرات کا عمل ملتوی کر دیا، مذاکرات کا دوبارہ نہ شروع ہونا مسئلہ ہے، ہم نے باہمی تعلقات کی بحالی کی کوششیں کیں، سرحدوں پر امن اور تجارتی سر گرمیوں کو جاری رکھنے کی کوششیں کیں، اگر پاک بھارت تعلقات بہتر نہیں ہوئے تو یہ معاملات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے چاہئیں، معاشی اور غیر معاشی معاملات میں بھی تعلقات بہتر بنانے چاہئیں۔