عمران‌خان کی شہید امجد صابری کے گھر آمد، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 22:50

عمران‌خان کی شہید امجد صابری کے گھر آمد، پولیس اور رینجرز کی بھاری ..

کراچی(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2016ء) عمران‌ خان کی شہید امجد صابری کے گھر آمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی شہید امجد صابری کے گھر آمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکورٹی خدشات کے باعث رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی امجد صابری کے گھر پہنچ گئی ہے۔ اس موقع پر عمران خان کی جانب سے امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کی گئی ہے۔ عمران خان نے امجد صابری کے قتل کی سکت الفاظ میں مذمت کی ہے اور قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔