وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف اضلاع سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات

صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

جمعہ 1 جولائی 2016 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کومیٹروٹرین کے منصوبے کیلئے چین کی جانب سے فنڈز کی تسلسل کے ساتھ فراہمی پر مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفادعامہ کے اس عظیم منصوبے کیلئے ایگزم بنک کی جانب سے فنڈز ملنے کا کریڈٹ آپ کی متحرک قیادت کو جاتا ہے ۔

اراکین اسمبلی نے کہا کہ جس عزم اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ آپ فلاح عامہ کے منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحتیابی پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو مبارکباد دی -