وزیراعلیٰ کا میٹرو ٹرین کے منصوبے کیلئے فنڈز کی دوسری قسط کے اجراء پر چین کی قیادت اور ایگزم بینک کے چیئرمین سے اظہار تشکر
میٹرو ٹرین کا عظیم الشان منصوبہ ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلابی تبدیلی لائے گا اور اس سے ٹرانسپورٹ کا کلچر بدلے گا: شہبازشریف اراکین پنجاب اسمبلی کی چین کی جانب سے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کیلئے دوسری قسط کے اجراء پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد
جمعہ 1 جولائی 2016 22:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جولائی ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کیلئے فنڈز کی دوسری قسط جاری کرنے پر چین کی قیادت، حکومت اور ایگزم بینک کے چیئرمین سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفاد عامہ کے اس بڑے منصوبے کیلئے فنڈز کی تسلسل کے ساتھ فراہمی پر چین کی قیادت، حکومت اور ایگزم بینک کے شکرگزار ہیں۔
چین کی جانب سے فنڈز کی فراہمی وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت اور پنجاب حکومت پر چین کی لیڈرشپ کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ چین کے ایگزم بنک کی جانب سے منصوبے کیلئے 33 ارب روپے کی پہلی قسط کے اجراء کے بعد دوسری قسط پاکستان کو ملنے پر چین کی حکومت ، قیادت اور عوام کے شکرگزار ہیں-وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین کے وزیر اعظم نے اورنج لائن میٹروٹرین کو پاکستان کیلئے تحفہ قرار دے کر پاکستان کے عوام سے جس والہانہ محبت کا اظہار کیا تھا، پاکستانی اس محبت اورتحفے کو کبھی فراموش نہیں سکتے- دریں اثناء وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹروٹرین کے منصوبے پر تیز رفتاری سے اعلیٰ معیار کا کام ہو رہا ہے اور منصوبے میں قومی خزانے کے اربوں روپے بچا کر نئی مثال قائم کی گئی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سے سمگلنگ کے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں،وزیراعظم شہباز شریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
سپیکرنے سنی اتحاد کونسل کے معطل اراکین کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،شیر افضل مروت
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.