ساجد نقوی لورز کونسل کے کارکنوں کی القدس ریلیوں میں شرکت، قبلہ اول کی آزادی امت مسلمہ کی غیرت ایمانی کا مسئلہ ہے، وسیم عباس ساجدی

اسرائیلی بت ٹوٹنے کو ہے ، فلسطین آزاد ریاست کے طور پر سامنے آئے گا تکفیری دہشت گرد مسلمان ہیں تو برمی فلسطنینی کی حمایت کیوں نہیں کرتے، چیرمین ساجد نقوی لورز کونسل کا خطاب

جمعہ 1 جولائی 2016 22:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جولائی ۔2016ء) ساجد نقوی لورز کونسل کے کارکنوں نے قائد ملت جعفریہ پاکستان نمائندہ ولی فقیہہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر القدس ریلیوں میں شرکت کی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ چیرمین وسیم عباس ساجدی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد قابل تحسین ہے، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی سے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھا گیا ہے۔

مختلف تنظیموں نے اپنے اپنے پلیٹ فارم سے جلوس نکالے۔علی پور میں شیعہ علما کونسل کی القدس ریلی سے خطاب میں وسیم ساجدی نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی امت مسلمہ کی غیرت ایمانی کا مسئلہ ہے۔حماس اور دیگر مزاحمتی تحریکوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف امریکی آشیرباد سے جس طرح ناجائز ریاست اسرائیل مظالم جاری رکھے ہوئے اسے برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی بت ٹوٹنے کو ہے اور فلسطین آزاد ریاست کے طور پر سامنے آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا حل امت کی وحدت میں ہے۔جس کے لئے ولی امرالمسلمین رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے عالمی سطح پراورنمائندہ ولی فقیہہ قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے پاکستان میں گرانقدر جدوجہد کی ہے۔

ساجد نقوی لورز کونسل کے چیرمین نے کہا کہ مسلمان اپنے اتحاد سے اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹاسکتے ہیں۔ ہرمسلمان کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ لیکن بے حس عرب ممالک نے فلسطینیوں کا ساتھ نہیں دیا، یمن اور بحرین پر حملہ آور ہوکر امت کو تقسیم کرنے کی سازش میں ملوث ہیں، لیکن بادشاہتوں کا یہ سلسلہ زیادہ دیر چل نہیں سکتا ۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ مسلمانوں کے گلے کاٹنے والے تکفیری دہشت گردگروہ داعش اورطالبان اگر واقعی مسلمان ہیں تو فلسطین میں ریاستی مظا لم کے خلاف کیوں جہاد نہیں کرتے ۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ دہشت گردوں کا ایجنڈا یہودی اور امریکی مفادات کا تحفظ ہے ، تاکہ اسلا م کا چہرہ مسخ کیا جائے۔ان کا ٹارگٹ صرف مسلمان ہیں۔

متعلقہ عنوان :