پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم القدس جوش وخروش سے منایا گیا، لاہور میں بھی خصوصی تقریبات کا اہتمام

مجلس وحدت المسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی

جمعہ 1 جولائی 2016 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جولائی ۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم القدس جوش وخروش سے منایا گیا لاہور میں بھی اس حوالے سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا مجلس وحدت المسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں عورتوں بچوں سمیت کثیر تعداد میں افرادنے شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہدی نے کہا کہ مقدس مقامات کی حفاظت کی قسم کھا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

فلسطین مسلم دنیا کی ناموس اور عزت وغ لرز فلسطینیوں کی حمایت کرنا ہمارا فرض ہے آخری مسلمان تک فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی۔ ریلی کے شرکاء نے متعدد قراردادیں منظور کی جن میں او آئی سی اس مسئلے کو حل کروانے میں کردار ادا کرے۔ یہ اجتماع اسرائیلی بربریت کی مذمت اور فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

اجتماع مطالب کرتا ہے مقبوضہ فلسطین پر قابض اسرائیلی کالونیوں کو ختم کیاجائے۔ اقوام متحدہ اور عرب ممالک کی اس معاملے میں خاموشی کی مذمت کرتے ہیں اوروفاقی حکومت یوم القدس کو ملکی سطح پر منانے کا اعلان کرتے ہیں۔ اجتماع نے متفقہ طور پر قراردادادیں منظور کرلیں اورپرامن طورپر اجتماع ختم کردیا۔