ڈاکٹرعظمیٰ سے بدتمیزی ،میڈیانے ملبہ فریال تالپورپرڈال دیا

فریال تالپورلاہورمیں نہیں اسلام آبادمیں موجودہیں،زرداری ہاوٴس کی تردید

جمعہ 1 جولائی 2016 22:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جولائی ۔2016ء) ڈاکٹرعظمیٰ سے بدتمیزی ،میڈیانے ملبہ فریال تالپورپرڈال دیا،زرداری ہاوٴس نے تردیدکرتے ہوئے کہاکہ فریال تالپورلاہورمیں نہیں اسلام آبادمیں موجودہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی بہن ڈاکٹرعظمیٰ سے بدتمیزی فریال تالپورکے اسکواڈمیں شامل گارڈنے کی ،فریال تالپورلاہورکے علاقے گلبرگ میں عاصم گجرکے گھرافسوس کیلئے آئیں تھیں اوران کے گارڈکی گاڑی کی ٹکرڈاکٹرعظمیٰ کی گاڑی سے ہوئی ۔

دوسری جانب زرداری ہاوٴس نے اپنے بیان میں کہاکہ فریال تالپورکی ڈاکٹرعظمیٰ سے بدتمیزی کی خبروں میں صداقت نہیں ،فریال تالپورجمعرات کولاہورمیں تھیں جمعہ کی صبح واپس اسلام آبادآگئیں تھیں اوروہ اسلام آبادمیں موجودہیں فریال تالپورنے جمعہ کے روزاوورسیزپاکستانیوں کے اعزازمیں افطارڈنرکااہتمام کیاتھااوروہ اس سلسلے میں اسلام آبادمیں موجودہیں

متعلقہ عنوان :