تربیلاڈیم کے توسیع منصوبے سے جون2017ء میں 1410میگاواٹ اضافی بجلی حاصل ہوگی ، خواجہ آصف

جمعہ 1 جولائی 2016 22:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ تربیلاڈیم کے توسیع منصوبے سے جون2017ء میں 1410میگاواٹ اضافی بجلی حاصل ہوگی ،جولوڈشیڈنگ کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزاپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ تربیلاڈیم کاچوتھاتوسیع منصوبہ جون2017ء میں مکمل ہوجائے گا،اس منصوبے کی تکمیل سے1410میگاواٹ اضافی بجلی حاصل ہوگی ،جواگلے سال سسٹم میں شامل ہوجائے گی اس منصوبے کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مددملے گی

متعلقہ عنوان :