چینی کمپنی ہائیر ہزاروں پاکستانیوں کے مستقبل کو روشن کرنے کا ذریعہ بن گئی

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سونے کی کان ہے ، جاوید آفریدی

جمعہ 1 جولائی 2016 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء ) چین کی ہوم اپلائنسز کمپنی ہائیر ہزاروں پاکستانیوں کے مسقبل کو روشن بنانے کا بہترین ذریعہ بنا ۔ چین کی ریفری جریٹر بنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنے والے پاکستانی شہری شہزاد نے جمعہ کو چینی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی ماہرین کے ساتھ کام کر نے کا تجربہ شاندار رہا ہے ۔

ملازمت سے حاصل ہونے والی آمدنی 8افراد پر مشتمل اہل خانہ کے اخراجات پورے کرنے کے لئے کافی ہے ۔ چینی کمپنی ہائیر نے2006میں پاکستانی کمپنی روبا کے ساتھ مشترکہ طور پر پاکستان میں مشترکہ طور پر کاروبار کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے ۔ شہزاد نے بتایا کہ ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی شہری اس منصوبے میں کام کر رہے ہیں جبکہ صرف40افراد ایسے ہیں جو انتہائی تجربہ کار اور ماہر تصور کئے جاتے ہیں اور میں خوش قسمتی سے ان میں شامل ہوں ۔

(جاری ہے)

چینی کمپنی کی جانب سے ریفری جریٹرز، واشنگ مشین ، ایئر کنڈیشنز، ٹی وی اور میکروویو اوون لاکھوں کی تعداد میں ہر سال تیار کئے جاتے ہیں جن سے ہزاروں پاکستانی بہترین روزگار حاصل کئے ہوئے ہیں ۔ اس منصوبے پر 20چینی ماہرین اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔پاکستان کمپنی روبا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے چینی کمپنی ہائیر کے علاوہ دیگر11چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کئے ہیں جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سونے کی کان ہے ۔

متعلقہ عنوان :