مجھے چین کے ساتھ محبت ہے ، مشاہد حسین سید

جمعہ 1 جولائی 2016 21:53

مجھے چین کے ساتھ محبت ہے ، مشاہد حسین سید

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء ) پاک چین اقتصادی راہداری بارے پارلیمانی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ انہیں چین کے ساتھ محبت ہے ۔

(جاری ہے)

کمیونسٹ پارٹی آف چین کی 95ویں سالگرہ کے حوالے سے چین کے سرکاری چینل سی سی ٹی وی پر مشاہد حسین سید کے پاک چین دوستی میں کردار کے حوالے سے خصوصی ڈاکو منٹری نشر کی گئی جس میں مشاہد حسین سید کے بارے میں بتایا گیا کہ کس طرح انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دوستی کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا اور وہ اس باہمی تعلق کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

ڈاکو منٹری میں مشاہد حسین سید چین ایک معروف نغمہ بھی گن گنا رہے ہیں جبکہ مشاہد حسین نے کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دوستی کو ایک نسل سے دوسری نسل سے منتقل ہوتے ہوئے دیکھا ہے اس لئے وہ چین کے ساتھ محبت کرتے ہیں ۔ون بیلٹ ون روڈ کے تحت اقتصادی راہداری منصوبہ میں دونوں ممالک کے معاشی تعاون کو شاندار بنا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :