سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام جمعتہ الوداع کو ’’یوم یکجہتی فلسطین ‘‘ کے طور پر منایا گیا

جمعہ 1 جولائی 2016 21:53

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام جمعتہ الوداع کو ’’یوم یکجہتی فلسطین ‘‘ کے طور پر منایا گیا چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ فلسطین پر خطبات جمعہ دیئے اور جمعہ کے اجتماعات میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں قراردادیں منظور کی گئیں جبکہ نماز جمعہ بے غاصب اسرائیل کے خلاف مظاہرے بھی کئے گئے اور ریلیاں بھی نکالی گئیں جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں آپریشن ضرب عضب کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی گئی انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران قبلہ اوّل کی آزاد ی کیلئے مشترکہ کوششیں کریں مظلوم فلسطینی مسلم حکمرانوں کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے قبلہ اوّل پر اسرائیلی قبضہ امت مسلمہ کی غیرت کیلئے چیلنج ہے فلسطین کے فریڈم فائٹرز امت مسلمہ کے ہیرو ہیں

متعلقہ عنوان :