ضلع اٹک میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جاری سال کے اختتام سے پہلے تمام سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے اور ان کے معیار کو برقراررکھ کر مقررہ مدت میں ان کو مکمل کیا جائے، کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ، معیاری کام نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کر کے انہیں بلیک لسٹ کیا جائے گا

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 1 جولائی 2016 21:32

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ضلع اٹک میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جاری سال کے اختتام سے پہلے تمام سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے اور ان کے معیار کو برقراررکھ کر مقررہ مدت میں ان کو مکمل کیا جائے کام کے معیار پر کبھی بھی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور معیاری کام نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کر کے انہیں بلیک لسٹ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈی سی او آفس اٹک میں ضلع اٹک میں ترقیاتی کاموں کے حوالے اورامن و امان کے حوالے سے ایک اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی، ممبر صوبائی اسمبلی ملک ظفر اقبال، ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات ، ڈی پی او اٹک، اسسٹنٹ کمشنرز، ای ڈی اوز اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے حوالے سے کئے جانے والے اب تک اقدامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں موجود ہ حالات کو مد نظرکھتے ہوئے ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے امن و امان میں کسی قسم کا خلل نہ ہونے پائے اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے تمام امور کا جائزہ لیا گیااجلاس میں تمام متعلقہ افسران نے اپنے اپنے محکموں کے حوالے اجلاس میں بریفنگ دی اس موقع پر وفاقی وزیر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عید الفطر کے موقع پر تمام انتظامی امور کو مکمل کیا جائے اور عید کے موقع پر امن وامان کے حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے ۔