وزیراعلیٰ کا کویت میں آتشزدگی سے میاں چنوں کے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس

واقعہ پر دلی صدمہ پہنچا ہے، غمزدہ لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،شہبازشریف

جمعہ 1 جولائی 2016 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کویت میں آتشزدگی کے باعث میاں چنوں کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افرا دکے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کے اس واقعہ میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر دلی صدمہ پہنچا ہے اور غمزدہ لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ جاں بحق افراد کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :