شیخ زاید روڈ پر ابوظہبی کیلئے تعمیر کیے گئے جنوبی پل کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 21:27

شیخ زاید روڈ پر ابوظہبی کیلئے تعمیر کیے گئے جنوبی پل کو عام ٹریفک کیلئے ..

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جولائی ۔2016ء) شیخ زاید روڈ پر ابوظہبی کیلئے تعمیر کیے گئے جنوبی پل کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آر ٹی آے کے جانب سے شیخ زاید روڈ پر تعمیر کیے جانے والے نئے پل کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ زاید روڈ پر تعمیر کیے جانے والا یہ جنوبی پل خصوصی طور پر ابوظہبی کی ٹریفک کیلئے تعمیر کیا گیا ہے۔ پل کی کل 8 لین ہیں جن میں سے 6 لین کو فی الحال ٹریفک کیلئے کھولا گیا ہے۔ باقی 2 لین کو جولائی کے آخری ہفتے میں ٹریفک کیلئے کھولا جائے گا۔ اس پل کی تعمیر کے باعث مصروف ترین شیخ زاید روڈ پر ٹریفک کی بہتر روانی ممکن ہو پائے گی۔

متعلقہ عنوان :